بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)شعبہ ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میںعالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پرپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اختر علی ، پروفیسر ڈاکٹر ارشادحسین چیئرمین شعبہ سپیشل ایجوکیشن اور دیگراساتذہ نے خطاب کیا۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تقدیر تعلیم سے ہی سنور سکتی ہے اور قوم کے معمار ہونے کے ناطے اساتذہ کا احترام سب پر لازم ہے۔ دنیا میں اُنہی قوموں نے عروج حاصل کیاجنہوں نے اساتذہ کی قدر افزائی کی ۔ علم دوست معاشرے آج اساتذہ کی محنت اور توجہ کی بدولت آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے قوم کے معماروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ۔ معاشرے میں استاد کے کردار کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں اساتذہ کی بہتری اور بھلائی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ۔ آج ہم اپنے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم آج جو بھی ہے اپنے استاد کی وجہ سے ہیں۔ ہم اپنے استاد کی وجہ سے اس قابل ہوئے ہیں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پڑھ رہے ہیںیہ ہماری خوش قسمتی بھی ہے اور اس کے پیچھے ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت شامل ہے ۔ہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعلیم حاصل کرنے اور استاد بننے کے لیے آئے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے تمام اساتذہ کرام کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہیں سلام پیش کرتا ہوں اوران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے ہم سب یہاں پہنچے ہیں۔ ہم نے اس یونیورسٹی اور قوم کو عروج تک لے کر جانا ہے ہمارے وائس چانسلر کا ویژن ہے اور انہوں نے ایک راستہ دیکھا کہ اس یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنا ہے۔ اگر ہم اس کو پہلے نمبر پر لے جانے کا عزم رکھتے ہیں تو ہم اس کو ضرور آگے لے کر جائے گے اور دنیاکی بہترین 100یونیورسٹیوں میں شامل کریں گے۔