بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے ڈی پی او آفس بہاولپور کا معائنہ کیا اور مختلف برانچوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس دوران ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک، ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران، ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز اور ایس پی سٹاف ساؤتھ پنجاب پولیس آفس محمد رضوان خان بھی ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر میں سائلین کے مسائل خود سن کر انہیں حل کریں۔ دفتر کے داخلہ راستہ پر واک تھرو گیٹ نصب کرائیں اور سیکیورٹی چیک کے بعد داخلہ کو یقینی بنائیں، انہوں نے دور دراز کے تھانوں کی حوالاتوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہی ڈی پی او آفس کے مانیٹرنگ روم سے چیک کیا۔انہوں نے بہبود برانچ کے معائنہ کے دوران ہدایت کی کہ شہداء کے اہل خانہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر حل کئے جائیں۔ اسی طرح ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے پنشن اور دیگر واجبات بارے معاملات کو فوری حل کرائیں پولیس ملازمین کے میڈیکل سے متعلق کیسز کو بھی جلد نمٹایا جائے۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائن سے ملحقہ جوانوں کے لیے بنائی گئی رہائشی بیرکس کا افتتاح کیا ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔