بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمدفیصل کامران کا ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کوضلع کے تمام بنکوں کی ازسرنوسیکیورٹی چیک کرنے اوررپورٹ بھجوانے کا حکم،Banking Hours کے دوران پٹرولنگ موبائلز اور ڈولفن اسکواڈ اپنی پوزیشنز بنکوں کے قریب رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے عوام کو بچایا جاسکے،ڈی پی او
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز کو سرکل اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں موجود بنکوں کی ازسرنو سیکیورٹی چیک کرنے اورڈی پی اوآفس رپورٹس بھجوانے کا حکم دیا،سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کا بنک میں آمدورفت کے دوران کسٹمرز کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیاجائے، سیکیورٹی سے متعلق آلات میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کی ورکنگ کو بھی چیک کریں،ڈی پی اونے متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ اپنی پٹرولنگ موبائلز، ڈولفن اسکواڈ اور محافظ اسکواڈ کی پوزیشنز بنکنگ آورز کے دوران بنکس کے قریب ترین رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،رقوم کی شفٹنگ کے دوران متعلقہ موبائلز بنک کے قریب موجود ہونی چاہیے اور مزید کہا کہ بنک کے قریب گھومنے والے غیر متعلقہ افراد کی ویریفیکشن کی جائے۔