• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس کاپولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم

Oct 5, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ شوکت عباس کاپولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم
تفصیلات کے مطابق آج ریجن آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر شوکت عباس نے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کے اپنےفرائض منصبی کو احسن طریقےسے سر انجام دینے پر ڈیرہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ توصیفی اسناد حاصل کرنیوالوں میں ایس ڈی پی او پہاڑپور عالمگیر خان، ایس ڈی پی صدر حافظ محمد عدنان،انسپکٹر محمد رمضان، سب انسپکٹر کرم الہی، سب انسپکٹر اورنگزیب، سب انسپکٹر عصمت اللہ،اے ایس آئی امان اللہ سمیت 36 پولیس افسران شامل ہیں۔ اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے انعامات حاصل کرنیوالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کرنا آپ کاحق ہے ،حوصلہ افزائی سے آپ کی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید نکھار آئے گا۔ ہمیشہ اپنے اختیارات کا ایمانداری اور جرأت مندی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے تھانہ جات کو عدل کا نمونہ بنائیں، تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔اپنے دروازے عام عوام کے لیے ہر وقت کھلے رکھیں۔پولیس میں جو بھی اپنے فرائض کو ایمانداری، جانفشانی اور خوش اسلوبی سے ادا کرے گا اس کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی۔