سرینگر(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔مقتول کی شناخت سیپوئے اسٹیفن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق 42 آر آر کیمپ سے تھا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق فوجی اہلکار نے خودکو کمرے میں بند کر کے سرکاری بندوق سے گولی ماری۔ کیمپ میں موجود دیگر اہلکار گولی کی آواز سن کر کمرے کی طرف آئے تو کمرہ اندر سے بند تھا جسے توڑ کر کھولا گیا۔کمرہ کھلنے کے بعد فوجی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔
حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 480 سے تجاوز کرچکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
