• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم کی تقریر کے بعد کچھ سستا ہو یا مہنگا لیکن سونا سستا ہوگیا

Oct 1, 2019

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ 87 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 588 روپے پر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔