نیویارک(نمائندہ خصوصی)کرکٹر عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے زیر گردش خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں مت پھیلائیں۔
واضح رہے کہ عمراکمل چند روز قبل امریکہ روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ مقامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمر اکمل پاکستان چھوڑ کر مستقل طور پر امریکہ چلے گئے ہیں اور وہ مزید کرکٹ امریکہ میں ہی کھیلیں گے۔سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ عمر اکمل امریکہ میں صفر پر آوٹ ہو گئے ہیں ۔تاہم عمراکمل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کن خبروں کو نہ پھیلانے کی بات کر رہے ہیں۔
’میرے بارے میں غلط خبریں نہ پھیلائیں ‘ عمر اکمل کی درخواست
