• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کی ریجنل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری، آنے والے شہریوں کی شکایات کوسن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔

Oct 6, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کی ریجنل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری، آنے والے شہریوں کی شکایات کوسن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔

آر پی او نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کی جس میں ریجن بھر سے آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے دخواستیں دیں۔ پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کی پابند ہے، عوام الناس کے جائز مسائل حل کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،خاص کر بزرگوں بچوں سے نرمی سے پیش آئیں۔پولیس افسران واہلکاران جو کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ان کیخلاف سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔ پولیس کی بروقت کاروائی سے جرم اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہوتا ہے، انصاف کا نظام قائم ہوتا ہے اور شہریوں کو تحفظ کا ہوتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے آر پی او آفس میں ہونے والی کھلی کچہری میں کیا۔ بعد ازاں آر پی او نے ریجن بھر سے آنے والے سائلین کے مسائل کو سنا  اور متعلقہ افسران کو قانون تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ پر کاروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔