• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف ایف سی نے وزیراعظم پاکستان کی سر سبز صاف پاکستان مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پورے جنوبی پنجاب میں پودے تقسیم کے

Oct 6, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ایف ایف سی نے وزیراعظم پاکستان کی سر سبز صاف پاکستان مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے اشتراک سے پورے جنوبی پنجاب میں پودے تقسیم کے، پھلدار پودے لگوئے، اور سکولوں اور دہیاتوں میں جا کر لوگوں میں پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مہم کاآ غاز ایف ایف سی کے زونل مینیجر میاں ذکاء الدین نے کمپنی کے زونل افس میں پودا لگا کر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی کھادیں بنانے والا پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جو سونا یوریا اور سونا ڈی اے پی کے ساتھ ساتھ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایف ایف سی ایس او پی، ایم او پی سونا زنک اور سونا بوران کھادیں بھی باہر سے منگوا کر اپنے کاشتکار بھایوں تک پہنچا رہی ہے تاکہ ہمارا کاشتکار کھادوں کا متوازن استعمال کر کے اپنہ فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کر سکے۔ اس مقصد کے لیے ایف ایف سی پورے ملک میں اپنے ڈیلرز کا ایک نیٹ ورک بنایا ہو ہے جس کے ذریعے ایف ایف سی اپنی کھادوں کی ملک کے ہر کونے میں بروقت ترسیل کو ممکن بنا رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو ان کو قریب ترین کھاد میسر ہوا۔ کمپنی بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر کھاد بنا رہی ہے اور ہر ممکن کوشش کرتی ہے کی کاشتکاروں تک اعلی معیار کی کھاد پہنچے۔اس کے ساتھ ساتھ ایف ایف سی روزِ اول سے ہی زمینداروں کی رہنمائی کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے ایف ایف سی نے ملک بھر میں پانچ فارم ایڈوائزری سنٹرز قائم کیے ہوئے ہیں جن میں پانی اور مٹی کے نمونوں کا بالکل مفت تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ایف ایف سی کے زرعی ماہر ین کسانوں کی رہنمائی کیلئیہما وقت تیا ر رہتے ہیں انہوں نے کہا کی سب سے بڑی کمپنی ہونے کے ناطے یہ اپنی سماجی زمہ دارویوں سے بھی بخوبی عہدہ برا ہوتی ہے اس سلسلہ میں کمپنی نے ایک الگ سے محکمہ قائم کیا ہوا ہے۔ سرسبز پاکستان کی مہم کا حصہ بننا بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے شرکاء میں پودے بھی تقسیم کیے۔ اس مہم کے تحت فوجی فرٹیلارزر کمپنی نے سکولوں، اور گاوں میں جا کر پودے تقسیم کیے اور اگاہی مہم کیلئے واکس کا بھی انعقاد کیا۔ ان تقریبات میں محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ جنگلات کے عہداداروں نے بھی شرکت کی اور ایف ایف سی اس کاوش کو سراہا۔