• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیا نیب ترمیمی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی،ماورائے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے اس کے اجراء سے تحریک انصاف کا نام نہاد احتساب کا نعرہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے اور ثابت ہو گیا ہے . شاہ محمد چنڑ

Oct 7, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات میں شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ نیا نیب ترمیمی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی،ماورائے آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے اس کے اجراء سے تحریک انصاف کا نام نہاد احتساب کا نعرہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے اور ثابت ہو گیا ہے

کہ جعلی وزیراعظم ایوان صدر کی ملی بھگت سے خود کو اور اپنی کرپٹ اے ٹی ایم مشینوں کو احتساب کے شکنجے سے بچانے کی راہیں تلاش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدنیتی سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی گئی یکطرفہ نیب ترامیم کی ہر شق چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے آپ کو احتساب سے مبرا قرار دینے و بچانے کے لیے مکمل پیش بندی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے قومی مفاد کو بالائےطاق رکھ کر ویڈیو لیکس میں ملوث فرد واحد کو نوازنے کے لیے آرڈیننس کا اجراء ذی شعور قوم کی نظر میں سمجھ سے بالاتر،جانبدارانہ و ناقابل قبول ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اس متنازعہ اور حکومتی تابعدار چیئرمین نیب کے ذریعے اپنی اور اپنے حواریوں کی چوریوں ،مالی بد اعمالیوں اور چینی آٹا،گندم اسکنڈل،مالم جبہ اراضی اسکنڈل،بلین ٹری منصوبہ،پیٹرولیم اسکنڈل ،بی آر ٹی پشاور بس منصوبہ کرپشن کیس، راولپنڈی رنگ روڈ میگا کرپشن سمیت آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب اربوں کھربوں روپے کی مالی بدعنوانیوں کی آڈٹ رپورٹ سے خود بچنا، بچانا اور حکومتی کرپشن پر مٹی ڈالنا چاہتے ہیں۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا سفر تنزلی کی طرف تیزی سے گامزن ہو چکا ہے اور پینڈورا پیپرز نے حکومتی وزراء کی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم پینڈورا پیپرز کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بجائے اپنے ماتحت تحقیقاتی سیل کے قیام کے ذریعے پوچھ گچھ کا ڈرامہ رچانا اور آفشور کمپنیوں کے ذریعے مالی اسکنڈل میں ملوث وزراء کو کلین چٹ تھمانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی تین سالوں میں خود تو ایک دن بھی سائیکل پر اپنے دفتر نہ جا سکا مگر پوری قوم کو سائیکل چلانے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن وزیراعظم کے دور میں ہوشربا مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈالر کی قدر بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں نے مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دیا ہے جس سے عوام کا جینا دوبھر بنا دیا گیا ہے اس لیے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی ہوشربا مہنگائی و بے روزگاری سے چھٹکارے کے ملک بھر میں سراپا احتجاج ہے اور ریموٹ کنٹرول حکمرانوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنان اور بپھرے ہوئے عوام طبل جنگ بجا چکے ہیں جو عوام دشمن حکومت کو پویلین کی راہ دیکھانے تک جاری رہے گا۔