• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں ۔۔۔“رمیز راجہ نے سب سے بڑا بیان جاری کر دیا

Oct 7, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رمیز راجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے ، انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چھوٹ مل سکتی ہے ،کمیٹی نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ مغربی بلاک کے خلاف کون کھڑا ہو گا ؟ جس پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صاف سی بات ہے ، ورلڈ کرکٹ میں پیسہ بولتا ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کااجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی سیکیورٹی بہترین ہے ، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا ،پاکستان کی غلطی ہے نہیں توکیوں پاکستان احساس کمتری میں پڑ جائے ،نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی ڈر گئے ہیں ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کہا چار روز میں سٹیڈیم کے اندر ہوٹل کی سہولت دے کر دورہ مکمل کر ادیں گے ،پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا،ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے اپر امید ہیں ،دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پر بھی دباﺅ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو نیوزی ینڈ اور انگلینڈ کی وجہ سے بہت نقصان ہوا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے ، انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر چھوٹ مل سکتی ہے ،کمیٹی نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ مغربی بلاک کے خلاف کون کھڑا ہو گا ؟ جس پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صاف سی بات ہے ، ورلڈ کرکٹ میں پیسہ بولتا ہے ،میری تجویز ہے کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز ، ساوتھ افریقہ ، اور بنگلہ دیش کی ٹرائی سیریز ہو، اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طاقت نظر آئے گی ۔
رمیز راجہ کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ اکانومی بہتر ہو گی تو آئی سی سی پھر بات بھی سنے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے بھی پیسے بنانے ہیں اور آئی سی سی کو بھی ریونیو بنا کر دینا ہے ،پاکستان کو ئی زمبابوے یا سکینڈ گریڈ ٹیم نہیں ، ورلڈ کپ جیتی ہوئی ٹیم ہے ،مغربی بلاک کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلنا بھی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی رضا ربانی نے رمیز راجہ کو تجویز دی کہ ،گورے کو آنکھ دکھائیں گے تو وہ ڈر جاتا ہے ۔ رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اپنے ٹرمز پر کہہ سکتے ہیں ، نومبر 2022 میں انہیں منسوخ دورے کی تجویز دے سکتے ہیں ۔مائی ایتھرٹن نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو اڑا کر رکھ دیا ،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کسی کھلاڑی سے دورہ پاکستان مسنوخ کرنے کا نہیں پوچھا،نیوزی لینڈ کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا،اگر پاکستان کی جگہ ھارت ہوتا تو کوئی دورہ منسوخ نہ کرتا ،پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچ کے ایک گھنٹے میں تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں ۔

عرفان صدیقی نے کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ہمیں آپ کاورلڈ کپ 1992 کاکیچ یاد ہے،رمیز راجہ نے کہا کہ عمران خان کاکیچ تھا، چھوڑ نہیں سکتاتھا،عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان نے تووہ کیچ کیش کرالیا،آپ کوبس اتناکچھ ہی ملا۔رمیز راجہ نے کہا کہ 6 ماہ میں آپ پاکستان کرکٹ کابہترین ٹیلنٹ دیکھیں گے،سب سے زیادہ کرکٹ کاٹیلنٹ خیبرپختونخوااوردیرمیں ہے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ جس کرکٹرنے میچ فکسنگ کی اسے دوبارہ ٹیم میں نہیں لانا چاہیے،آتے ہی کہاتھاپاکستان ٹیم کونمبرون بنانا چاہیے،جب تک ٹیم نمبرون نہیں بنے گی ہماری کوئی کارکردگی نہیں،ڈومیسٹک کرکٹرزکی تنخواہ میں ایک لاکھ اضافہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹرز کوسالانہ کم ازکم 40 لاکھ روپے دیں گے،اب کسی کرکٹرکورکشہ نہیں چلانے دیں گے۔
رمیز راجہ کا کہناتھا کہ پی سی بی کرکٹرزکی تنخواہوں کیلئے اسپانسرزڈھونڈرہاہے،انگلینڈکرکٹ ٹیم کے آنے سے انکارپربورس جانسن کوجواب دیناپڑا،ہماری 50 فیصدکرکٹ آئی سی سی کے فنڈزسے ہے،آئی سی سی کی 90 فیصدفنڈنگ بھارت سے آتی ہے،مودی فنڈنگ روک دے توپاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی،ہماری کرکٹ ٹیم بہترین ہوتی تودورے منسوخ نہ ہوتے۔