بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کے میونسپل افسران شہری سہولیات کی منظوری کے عمل میں سست روی اور تاخیر کو دور کریں۔
انہوں نے میونسپل پلاننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ نقشہ جات کی منظوری سمیت ہاؤسنگ سکیمز، پٹرول پمپس اور دیگر امور کی منظوری و قانونی کاروائی کے عمل کو تیز تر بنائیں اور تمام زیر التوا منظوری کے کیسز کو 7روز میں مکمل کر کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کو یقینی بنائیں۔