• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکول ہاکی لیگ کا آغاز کیا گیا ہے

Oct 7, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکول ہاکی لیگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے سکولوں کے مابین ہاکی کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔

ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں 10اکتوبر بروز اتوار 4بجے شام پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن عابد حسن رضوی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عامر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے ہاکی کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات شاندار انداز میں کئے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر بوائز اور گرلز سکول کے طلباء وطالبات کے نمائشی میچز کھیلے جائیں گے۔