• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چوہدری محمد ذکاءاشرف پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب۔

Oct 7, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے ) چوہدری محمد ذکاءاشرف پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب۔ تفصیل کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی اور صوبائی چیرمینوںکے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

جس کے مطابق چوہدری محمد ذکاءاشرف پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیرمین منتخب جبکہ چوہدری محمد اسلم، ایسوسی ایشن پنجاب زون، زید ذکریا سندھ زون اور رضوان اللہ خان کے پی کے زون کے چیرمین منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر عہدے داران میں مرکزی چیرمین، اسکندرخان، وائس چیرمین، چوہدری محمد اسلم ، چیرمین پنجاب زون، فیصل مختار ایگزیکٹو ممبر، محمد رفیق ایگزیکٹو ممبر، چوہدری خان محمد اشرف، منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز۔اس موقع پرمرکزی چیرمین چوہدری محمد ذکاءاشرف نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے ایسوسی ایشن کی قیادت کے لیے ان کا انتخاب کیاجس پر ان کے اعتماد کرنے کا شکرگزار ہوں انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممبران کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت شوگرانڈسٹری گنے اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے بہت دباﺅ کا شکار ہے جن کا مقابلہ ہمیں مثبت کاروباری رویہ سے کریں گے۔ اجلاس میں میاں رشید ، مدینہ شوگر ملز، جاوید کیانی چنار شوگر ملز، چوہدری وحید، ہنزہ شوگر ملز، وقار احمد، شاہ تاج شوگر ملز، علی احمد طارق، حسین شوگر ملز، مسٹر مسود مٹیاری شوگر ملز، علی الطاف سلیم ، شکر گنج شوگر ملز، حسن اقبال سیکریٹری جنرل، پنجاب زون، محمدعارف سیکریٹری پنجاب زون نے بھی شرکت کی۔