• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،کن امور پر گفتگو ہوئی؟ جانئے

Oct 8, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے دورے پر آئی امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزار ت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انہوں نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقا ت کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سمیت افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا جبکہ ملاقات میں افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔ وینڈی آر شرمن نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی معاونت کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے اورپاکستان اور امریکہ میں بات چیف کا عمل مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ضروری ہے،افغان نمائندہ حکومت بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے ،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ضروری ہے ۔