کوریا (نمائندہ خصوصی) جنوبی کوریا کے صوبے جنوبی کیانگسانگ میں چھانگوان کی پولیس نے ایک 49 سالہ شخص کو جنسی تشدد، جنسی زیادتی اور نابالغوں کے ساتھ بد سلوکی کے ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گود لی ہوئی بیٹی کو 2019 سے لے کر 2021 تک اپنے گھر میں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ہر دفعہ بچی کو زیادتی کا نشانہ اُس وقت بنایا گیا جب اُس کی بیوی گھر پر نہیں ہوتی تھی۔ ملزم نے بچی کو گود لینے کے بعد پہلے مہینے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ صرف اپنی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ملزم کی بیوی نے اپنے خاوند کے بارے میں پولیس کو شکایت لگائی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔