• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کلیوال زلمی لیگ کا فائنل ہوم ٹیم سوات سے جیت لیا، صوبے بھر میں ہونیوالے ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

Oct 8, 2021

پشاور زلمی کی جانب سے منعقد کیے جانیوالے کلیوال زلمی لیگ کا ٹائٹل ہوم ٹیم سوات نے جیت لیا ۔ کبل گراؤنڈ سوات میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ کا زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ۔ فائنل میں سوات نے وزیرستان کو پانچ رنز سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔سوات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں پچپن رنز بنائے۔ جواب میں وزیرستان کی ٹیم پچاس رنز بناسکی۔سوات کے محمد احسان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
فائنل کے موقع پر شائقین کرکٹ پرجوش دکھائی دئیے اور، روایتی رقص اور خوشی کا اظہار کیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم اور سابق ایڈوائزر برائے وزیر اعلی کاشف ارشاد اور سابق وزیر خزانہ مظفر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے