نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی طرف سے تائیوان کی حمایت کیے جانے پر ہی چین کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ تھے او ر اب ایک اور تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ دنیا پر مسلط ہونے کا امکان غالب آتا نظر آنے لگا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایک غیرملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کم از کم گزشتہ ایک سال سے امریکی فوج خفیہ طور پر تائیوان کی زمینی اور بحری افواج کو جنگی تربیت دے رہی ہے۔ تائیوان کی طرف سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے بھی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔تاہم چین کی طرف سے اس خبر پر انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
چین کی طرف سے اس رپورٹ پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ادراک ہونا چاہیے کہ تائیوان کا معاملہ انتہائی حساس ہے اور اس نوعیت کے امریکی اقدامات کا کیا نقصان ہو سکتا ہے۔ امریکہ کو تائیوان کے ساتھ فوجی تعلقات اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنی چاہیے تاکہ چین امریکہ تعلقات سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچے۔ چین اپنی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔“واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ امریکہ تائیوان کی ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر حمایت کررہا ہے۔
امریکی فوج چین کے خلاف خاموشی سے ایسا کام کرتے ہوئے پکڑی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ
