لاہور(نمائندہ خصوصی) ناردرن کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
ناردرن کی ٹیم نے 195 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ناردرن کی جانب سے علی عمران 32 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ان کی اننگز میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں حیدر علی 35اور عامر جمال 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرام اور حسین طلعت نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے تھے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے احمد شہزاد 45 گیندوں پر 77رنز بناکر نمایاں رہے۔انکی اننگز میں 10چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر بلے بازوں میں محمد اخلاق 41 گیندوں پر 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ناردرن کی جانب سے عامر جمال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ناردرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن بمقابلہ سینٹرل پنجاب، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
