دوحہ(نمائندہ خصوصی)افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلی بار مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے، یہ مذاکرات دو روز جاری رہیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز طالبان وفد افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں دوحہ روانہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ امریکی وفد سے تعلقات کی نئی شروعات پر بات ہوئی ہے جبکہ افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں سے پابندی ہٹانےکا بھی کہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکی وفد سے انسانی امداد جاری رکھنے اور دوحہ معاہدےکی پاسدرای پر بات ہوئی جبکہ بات چیت میں افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا گیا۔امیرخان متقی کا کہنا تھاکہ معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے پر بھی بات ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات اور روابط رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلی بار مذاکرات شروع ہو گئے ، کیا گفتگو ہوئی ؟ بڑی خبر آگئی
