• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے

Oct 11, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے پرویز ملک کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے , آج دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ۔
پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔