اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فرخ حبیب کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنایا گیا جس کے مطابق فرخ حبیب کی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس تک رسائی کی درخواست منظور کی گئی ہے ۔
فرخ حبیب نے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کےمؤقف کوالیکشن کمیشن میں شکست ہوئی، پیپلزپارٹی اورن لیگ خودگڑھےمیں گرگئے، سٹیٹ بینک کےمطابق پیپلزپارٹی کے 7،ن لیگ کے 12 اکاؤنٹ ہیں، دونوں پارٹیوں کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کےجعلی اکاؤنٹس سامنےلائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جوالتواکےپیچھےچھپ جاتے تھے مگر اب بھاگنےنہیں دینگے۔ پی ٹی آئی نےپارٹی فنڈزکی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، پیپلزپارٹی اورن لیگ کےپاس کوئی ریکارڈنہیں۔
فرخ حبیب کی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹ کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور
