کابل(نمائندہ خصوصی)امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغان دارالحکومت میں واقع ہوٹلوں بالخصوص معروف ہوٹل “سرینا” سے دور ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ سرینا ہوٹل میں یا اس کے نزدیک موجود امریکی شہری فوری طور پر کوچ کر جائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی خطرات ہیں۔ادھر برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سرزمین پر بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ہوٹلوں بالخصوص کابل کے سرینا ہوٹل میں نہ رہا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران میں یہ ہوٹل دو مرتبہ شر پسندوں کے حملوں کا ہدف بناہے ۔
’کابل میں واقع سرینا ہوٹل کے قریب مت جانا ‘ امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کردی
