• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چیئرمین بہاولپورصوبہ اتحاد صاحبزدہ فرخ رفیع عباسی نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے بہاولپورصوبہ کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی

Oct 12, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)چیئرمین بہاولپورصوبہ اتحاد صاحبزدہ فرخ رفیع عباسی نے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے بہاولپورصوبہ کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی

ملاقات کے دوران جماعت اسلامی کے سینئررہنماوکسان بورڈ پاکستان کے صدرجام حضوربخش لاڑ، امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب راﺅمحمدظفر کے علاوہ جماعت اسلامی کی سینئرقیادت بھی موجود تھی۔ اس موقع پرچیئرمین بہاولپورصوبہ اتحاد صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام سے کیے ہوئے وعدے اورپنجاب اسمبلی سے9 مئی2012 کی پاس شدہ قرارداد سینیٹ آف پاکستان کی سیفران کمیٹی رپورٹ2013,2011 کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے بہاولپورصوبہ کی بحالی بہاولپوری عوام کاقانونی اورآئینی مطالبہ ہے اوربہاولپورکی عوام اپنے مطالبہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ملاقات کے دوران امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اورجماعت اسلامی کی سینئرقیادت نے صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی کوہرفورم اورمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی آخرمیں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی کودورہ منصورہ اوراسلام آباد آنے کی بھی دعوت دی۔ جوانہوںنے قبول کرلی۔