بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے تقریبات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سید سلمان ندوی آڈیٹوریم، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ میں سیرت چیئر کے زیر انتظام قرات اینڈ نعت سوسائٹی کے اشتراک سے ڈویژنل لیول کا مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا۔ صدارت پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ رحمت صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں نہیں بلکہ ہر اُس جگہ برستی ہے جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے اختتامی کلمات میں کہا کہ آج نفرت وتباہی پر کھڑی انسانیت کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پڑھنے، سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ ڈویژنل لیول مقابلہ حسن نعت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے محمد عبد اللہ نے پہلی پوزیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے محمد ناصر نے دوسری، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خان کیمپس کی ربیہ ارشاد اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے علی رضا انجم نے دونوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو سیرت چیئر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طرف سے کیش پرائز اور انعامات دئیے جائیں گے۔