• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں جینومکس پر11 سال سے کام ہورہاہے دنیاکامقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں بھی اس پراجیکٹ پرکام کرنے کی اشدضرورت ہے

Oct 12, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) امریکہ میں جینومکس پر11 سال سے کام ہورہاہے دنیاکامقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں بھی اس پراجیکٹ پرکام کرنے کی اشدضرورت ہے ان خیالات کااظہار وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینمل سائنسز پروفیسرڈاکٹر سجاد خاں نے جانوروں کی اچھی بریڈنگ کے حوالے سے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کیا

پروفیسر ڈاکٹر سجاد خاں نے جانوروں کے انتخاب اور انہیں پرکھنے کے حوالے سے بھی لیکچر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سجاد خاں نے بیتل بکریوں،ساہیوال گائے اور بھینسوں کے انتخاب کے میعار بتائے۔انہوں نے کہاکہ اچھے جانوروں کاانتخاب کر کے ہم اپنے جانوروں کی نسلوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سجاد خاں نے کہا چولستانی گائے کے انتخاب اور معیار کے حوالے سے کام جاری ہے جو اگلے چند سالوں میں نشر کر دیا جائیگا۔ڈاکٹر معین الدین ایسویٹ پروفیسر بارانی یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر صیف الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے بھینسوں کی بریڈنگ کے بارے میں سیرحاصل گفتگوکی۔ورکشاپ کا طریقہ کار آن لائن بھی نشر کیا گیا تاکہ اگر کوئی چولستان یونیورسٹی نہیں آسکتا تو گھر بیٹھ کر مستفید ہو سکے گا۔ ڈاکٹر محمد سعید اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈاکٹر محمد ارسلان اکبر نے سیشن کی نمائندگی کی۔اور ڈاکٹر محمد صفدر نے بھی جانوروں کی خصوصیات کے متعلق لیکچر دیا۔آئندہ روز کے سیشن میں ڈاکٹر طارق عباس اور ڈاکٹر فیض الحسن لیکچر دیں گے۔ اس تربیتی ورکشاپ میں فارمز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اورفارمز نے خصوصی شرکت کی۔