بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی پروفیشنل بھکاریوں،منشیات فروشوں،قمار بازوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعددملزمان گرفتار،منشیات،داؤپرلگی رقم اورناجائزاسلحہ برآمد،مقدما ت درج،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس پروفیشنل بھکاریوں،قماربازوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات،داؤپرلگی رقم اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا،تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رسول بخش اورمحمدافضل کو بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، جبکہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدفاروق،محبوب احمد،محمدپرویزاورمحمدفیاض کوگرفتارکرلیا جن کے قبضہ داؤ پرلگی رقم5250 روپے کے ساتھ تاش کے پتے بھی برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ سول لائنز،بغدادالجدید،عباس نگراورصدراحمدپورشرقیہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صفدرانور،محمدندیم،محمدجاوید اورمحمدسجاد کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے04 کلو گرام سے زائد چر س برآمدکرلی، پولیس تھانہ عنایتی اورخیرپورٹامیوالی نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان فیاض احمد، محمدعماراورعمران شاہ کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے208 لیٹر شراب ولہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ مسافرخانہ اورسٹی حاصل پورنے ملزمان محمدساجد اورعبدالمجید کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02 عدد پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ضلع میں معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔