• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر8ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

Oct 13, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی سمیت 9ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا ، گزشتہ سماعت پر جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد اقبال نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ، فیصلے میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں سراج درانی ، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ طفیل احمد ، میٹھا خان، اسلم پرویز ، ذوالفقار ڈاہر ، گلزار احمد و دیگر کو نامزد کیا تھا۔