• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل، تقرری کا عمل شروع ہو چکاہے ، فواد چودھری

Oct 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل، تقرری کا عمل شروع ہو چکاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں