ڈیرہ اسماعیل خان
سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا.
حساس اداروں کی معلومات پر ٹانک کے علاقہ گومل میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پہ چھاپہ مارا اطلاعات یہ تھیں کہ اس جگہ پہ دہشت گرد موجود ہیں جنہوں نے بڑی تعداد میں گولہ بارود اکٹھا کر رکھا ہے اور اس کو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کرنے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اطلاع مو صول ہونے پہ ان کے خلاف اپریشن کا منصوبہ بنایا تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کے ٹھکانہ سے بڑی تعداد میں گولہ بارود بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا اور ٹانککو ایک دفعہ پھر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا اور علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے
ٹانک ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔
