تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان ہمراہ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون مختیار حسین و نفری پولیس نے 02 روز قبل تہرے قتل کی وادات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔
مورخہ 2021-10-11 کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود ظفرآباد کالونی میں ذاتی و دیرینہ دشمنی کی بنا پر چار ملزمان نے صبح کے وقت گھات لگا کر 3 افراد والد، بیٹا اور بھتیجا کو بذریعہ اسلحہ آتشیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،واقعے کا مقدمہ 04 ملزمان برخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزمان بعد از انجام دینے واردات موقع/جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے جس کو ڈیرہ ٹاون پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان نے سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ریکی کر کے واقعے میں ملوث و نامزد ملزمان صدر اعظم ولد محمد ظریف اور محمد یوسف ولد صدر اعظم اقوام محسود کو حسب ضابطہ گرفتارکرکے آلہ قتل 9mm پسٹل برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا کیا جبکہ باقی دو ملزمان جو کہ تاحال فرار ہیں،کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اور جلد ان کی کی گرفتاری متوقع ہے۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
ڈیرہ ٹاون پولیس کی اہم کاروائی،02 روز قبل ظفر آباد کالونی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تہرے قتل کی واردات میں نامزد دو ملزمان گرفتار, آلہ قتل برآمد
