• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

درحقیقت صادق و امین کا لقب مرد حرآصف علی زرداری صادر آتا ہیں

Oct 15, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ درحقیقت صادق و امین کا لقب مرد حرآصف علی زرداری صادر آتا ہیں کیونکہ ان کا نام نہ تو پانامہ لیکس میں آیا اور نہ پینڈورا پیپرز کی زینت بنا مگر ان کی کردار کشی صرف بغض بھٹو میں قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا داماد اور دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کا شوہر ہونے کے ناطے کی جاتی رہی اور آج بھی نیب و نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں انہیں من گھڑت مقدمات کے ذریعے عدالتوں کے چکر لگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی عدالت میں بھی ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہو سکا اور آصف علی زرداری ہر عدالت سے عدم ثبوت کی بنیاد پر باعزت بری ہوئے اور انشااللہ تبدیلی سرکار کے من گھڑت مقدمات سے بھی سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت اور نیب گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور حالیہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کرپشن کے خلاف عمران نیازی کے بیانیے نے بھی یوٹرن لے لیا ہے اور بنی گالا کی اے ٹی ایم مشینوں کی کرپشن چھپاو اور لوٹا ہوا بچاو کا روپ دھار لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کیس میں نیب کی اپنے وکلا سمیت مایوس کن کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے اور اربوں روپے قومی خزانہ سے خرچ کرنے کے باوجود نیب وکلا کا کیس کی مناسب پیروی نہ کر سکنا بذات خود سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ تین سالوں سے صرف اپوزیشن کو کچلنے کے لیے متحرک ہے جبکہ اس کی بین الاقوامی سطح پر ریاست کے کیسوں میں کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔