• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں پروگرام جاری ہیں

Oct 15, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں پروگرام جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں آج یہاں رشدیہ آڈیٹوریم میں مقابلہ کیلی گرافی بعنوان قرآنی آیات کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ خواتین و حضرات نے حصہ لیا۔اس موقع پر ججز کے فرائض معروف کیلی گرافر محمد افضل جہانگیر، معروف آرٹسٹ ہمایوں اعظم اور گلزار ندیم خطاط نے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل زبیر ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے والے آرٹسٹ خواتین و حضرات نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے فن کی پختگی کا ثبوت دیتے ہوئے لفظوں اور رنگوں کو معنویت میں ڈھالاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماہ ربیع الاول کی نسبت سے تشنگان فن کو فنی اظہار کا موقع دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کی دھرتی فن اور ادب کے لحاظ سے زرخیز ہے اور یہاں کے نوجوان اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں اور مستقبل میں یہی نوجوان ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن محمد زبیر ربانی،پروگرام آفیسر ملک ذکاء اللہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہ جبیں طاہرنے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔