• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صدر پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،20 روز قبل گاؤں لچھرا میں 65 سالہ شخص کو چاقو کے وار سے سے بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Oct 15, 2021

تفصیلات کے مطابق زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان ہمراہ ایس ایچ او صدر کر م الہی و نفری پولیس نے 20 روز قبل گاؤں لچھرا میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا.
مورخہ 2021-09-26کو صدر تھانے کی حدود میں واقع گاؤں لچھرا میں 65 سالہ شخص کو نامعلوم ملزم نے چاقو کے وار سے بے دردی سے قتل کر دیا تھا واقعے کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کی جا کر صدر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔ صدر پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان نامعلوم ملزم کا سراغ لگانے کے لیے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی، جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں و جاری کوششوں کی بدولت آخر کار صدر پولیس نے مندرجہ بالا واردات میں مطلوب و ملوث ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس