• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تھانہ صدربہاول پورپولیس کی ایک اوراہم کارروائی

Oct 15, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدربہاول پورپولیس کی ایک اوراہم کارروائی،گینگ ریپ کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،کچھ روز قبل ملزم آصف نے حقیقی بھانجی کے ساتھ زیادتی کی تھی،ایسے درندہ صفت عناصر کو مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کسی صورت بہاولپور کے شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس نہیں ہونے دیاجائے گا،شہریوں کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ”جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس ”کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی پروفیشنل کمانڈ کے تحت مقدمات کی ٹریسنگ کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدربہاول پورپولیس کی ایک اوراہم کارروائی،گینگ ریپ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا، مدعی مقدمہ گل شیر نے تھانہ صدر بہاول پورپولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی مسماۃ رابعہ بی بی گھر سے سودا سلف لینے گئی جو کہ واپس نہ آئی ہمراہ گواہان تلاش کیا گیا جس کا کچھ پتہ نہ چلا۔مورخہ24.09.21کو میری بیٹی آگئی جس نے گواہان کی موجودگی میں بتلایا کہ جب سودا سلف لینے باہر گئی تو حمید،آصف، سرور اورببلوملے جنہوں نے بتلایاکہ تمہارے والد کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے،آؤ ان کے پاس چلیں، اورگاڑی میں سوار کرکے نامعلوم جگہ پر ایک مکان میں لے جاکر حمید اورآصف زناء حرام کیا جبکہ سرور مسلح پسٹل مجھے ڈراتا رہااورببلو کے ساتھ پہرہ دیتے رہا،صبح فجر ویلے موقع پاکر فرار ہو کر آگئی ہوں، جس پر تھانہ صدربہاول پورپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،ایس ایچ او تھانہ صدربہاول پوراوران کی ٹیم نے شب وروز کی محنت اورجدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتارکرلیاجوکہ وکٹم کا حقیقی ماموں ہے، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کاتحرک جاری ہے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ایس ایچ اوتھانہ صدر اوران کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہااورشاباش دی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر کو مکمل قانونی طریقہ کار کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کسی صورت بہاولپور کے شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس نہیں ہونے دیاجائے گا،شہریوں کے جان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔