• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے انفارمل بات چیت

Oct 15, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے انفارمل بات چیت،کھلی کچہری کیلئے متعین شدہ وقت 01سے03بجے دن کردیا گیا،32شہریوں نے ڈی پی اوکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،جس پر فوری ایکشن کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،عام شہری میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی کے پیش نظر ڈی پی او محمد فیصل کامران اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، کھلی کچہری میں 32شہریوں نے پولیس سے متعلق شکایات اور اپنے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا،ڈی پی او نے درخواستوں پر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے سامنے لائیو احکامات جاری کیے، اس کے علاوہ ”Open Discussion forum” کے تحت موسم کی تبدیلی،دن اوررات کے اوقات میں فرق کے حوالے سے شہریوں سے کھلی کچہری کیلئے متعین شدہ وقت کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی،جس کے فیڈبیک میں شہریوں کاکہنا تھاکہ کھلی کچہری کا دن01سے03بجے تک کا وقت ہمارے لیے بہت موزوں ہے کیونکہ ہم نے دور دراز علاقوں سے آنا ہوتا ہے جبکہ دن اوررات کے فرق کی وجہ سے ہمارے لیے اتنی جلدی نکلنا مشکل ہے، جس پر ڈی پی او نے ان کی رائے سے اتفاق کیا۔اورآئندہ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے متعینہ وقت کو تبدیل کرکے دن01سے 03 بجے تک کردیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کھلی کچہری کا مقصد ہی یہی ہے کہ آپ لوگ اپنے مسائل اور تحفظات کو بلا جھجک مجھے بتائیں تاکہ تنقید برائے اصلاح کے سپرٹ کے تحت ان کو حل کیا جائے۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر دیے گئے احکامات پر عملدرآمد نا ہو یا بلاجواز تاخیر ہو تو فوری طور پر میرے نوٹس میں دیں تاکہ متعلقہ افسرسے باز پرس کر کے اسے احتساب کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے میری ترجیح کھلی کچہری میں آنے والے سائلین ہیں، جن کو میں جوابدہ ہوں۔