• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 68پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Oct 15, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پرمزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی ایک روپے 68پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے ۔
دوسری جانب عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلئے بھی خود کو تیار رکھیں کیونکہ آئل اینڈ ر یگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دس روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے ۔
رواں ماہ 16تاریخ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان ہے ، نجی نیوز چینل جیو کے مطابق اوگرانے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کردی جس میں پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 90پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پونے دس روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔
قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی ۔