کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوگئی اور فی تولہ قدر ایک لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ ایک ہزار 423 روپے ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 20 ڈالر کم ہوکر 1780 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے گزشتہ تین روز سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تین ہزار سات سو 50روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا ۔
گزشتہ تین دنوں میں 3750روپے مہنگا ہونے کے بعد بالآخر سونے کی قیمت میں بڑی کمی
