• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک شاہ محمد چنڑکا 18 اکتوبر سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش

Oct 17, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کراچی کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کا 17 اکتوبر 2021 کا باغ جناح کراچی میں منعقدہ عظیم الشان جلسئہ عام اسی سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی اپنے شہید کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو چاروں صوبوں گلگت بلتسان اور آزاد کشمیر میں ملنے والی بے پناہ پذیرائی انکی قائدانہ صلاحیتوں و کرشماتی شخصیت اور عوامی مقبولیت کی مظہر ہے جس نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے جبکہ شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ جلسئہ عام نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرکے تخت بنی گالا اور ایوان وزیراعلی پنجاب میں لرزہ طاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے تین سالوں میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور اس کا پچاس لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ محض دھوکہ نکلا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے عوام سے روٹی‘ کپڑا اور مکان سمیت روزگار تک بھی چھین لیا ہے اور اب تک 30 لاکھ افراد کو بے روز گار کر چکا ہے اور حالیہ 16000 سرکاری ملازمین کو بے روزگاری کے پروانے تھمانا روزگار دشمنی کی انتہاء ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بچانے کیلئے میدان سیاست میں ہیں اور پیپلزپارٹی سلیکٹڈ وزیراعظم کے عوام پر کیے گئے ہر ایک ظلم کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان کے عوام نے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے اور انشاءاللہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے دختر مشرق بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرکے جو منفرد تاریخ رقم کی تھی اور اب پوری قوم ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے جو بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب کرنے کا عزم ہے کیونکہ چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے قائم ظالم حکومت جس نے مہنگائی کے ذریعے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے کہ دن گنے جا چکے ہیں۔