• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ میں شمولیت کیلئے کس کس کی قسمت کھل گئی ؟ پتا چل گیا

Oct 2, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم ٹی ٹوینٹی کیلئے لاہور کیلئے روانہ ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سکواڈ کے حوالے سے بھی اہم ترین فیصلے کیے جارہے ہیں ۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں محمد رضوان اور عابد علی کی جگہ اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد اور عمر اکمل کی شمولیت یقینی ہو گئی ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا اعلا ن آج متوقع ہے ۔سری لنکا اور پاکستان کےدرمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ ْقذافی سٹیڈیم میں 5 اکتوبر، دوسرا 7 اور تیسرا 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔