• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلا ٹیسٹ ، بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

Oct 2, 2019

وشاکا پٹنم (نمائندہ خصوصی)بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد بھارت کی طرف سے روہت شرما اور اگروال نے میدان میں اتر کرکھیل کا آغازکیا ، بھارت کے سکواڈ میں ویرات کوہلی ، روہت شرما، اگروال ، پوجارا، اجینکیا راہنے ، ہنوما وہاری ، رویندر جدیجہ ، ایشون، ایشانت شرما، محمد شامی ، ساہا شامل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں ایڈن مرکرام ، ڈین ایلگر ، تھیونس ، ٹیمبا ، فاف ڈوپلیسز ، ڈی کاک ، ورنون فیلینڈر ، کیشو مہراج اور ربادا شامل ہیں