• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلوی کرکٹرززبان سنبھال کر رکھیں، جیمز اینڈرسن نے مشورہ دیدیا

Oct 18, 2021

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایشز سے قبل آسٹریلوی کرکٹرز کو زبان سنبھال کر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
کینگروکپتان ٹم پین نے ٹور کی تصدیق سے گریز پر انگلش ہم منصب جو روٹ پر سخت الفاظ میں طنز کے تیر برسائے تھے، جس پر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی باتیں کرنا بہت ہی خطرناک ہے۔ خاص طور پر اس لیے بھی کہ ہمیں اپنے ایک اہم پلیئر کی کمی کا صرف اس لیے سامنا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہے، آپ کو صورتحال کے تناظر میں خود کو خوش اخلاق اور قابل احترام ثابت کرنا چاہیے۔