دبئی(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شعیب ملک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ کا اچھی طرح علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے حکمت عملی بنائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت یقینی طور پر ٹیم کے لیے ایک بہت فائدہ مند ہے،ان کا تجربہ ہماری بہت مدد کرے گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ پارٹنر شپ بنانے اور ٹیم کو اوپر سے اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2009 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا پاکستان کے لیے بڑی خبر تھی،ہم اس کارکردگی کو دہرانا چاہتے ہیں۔