• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹیم انڈیا کا نیا کوچ کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

Oct 17, 2021

دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کا معاہدہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ بنایا جاسکتا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روی شاستری کی ریٹائرمنٹ پر نئے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔ بورڈ نے سابق بلے باز راہول ڈریوڈ پر نظریں جما لی ہیں ۔ بورڈ نے انہیں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کیلئے رضامند بھی کرلیا ہے۔
راہول ڈریوڈ گزشتہ چھ برس سے بھارت کی انڈر 19 اور اے ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں، وہ بھارت کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کو گراس روٹ لیول سے کئی معروف کھلاڑی دیے ہیں جن میں رشبھ پنت، اویش خان، پرتھوی شا، ہنوما وہاری اور شبھمن گل شامل ہیں۔
انڈین ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد رواں برس نومبر ، دسمبر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے، ممکنہ طور پر یہ راہول ڈریوڈ کی بطور کوچ پہلی اسائنمنٹ ہوسکتی ہے۔