• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

Oct 20, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ،تاہم معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹیک آف کےدوران گرکرتباہ ہوا،طیارےمیں 19 مسافروں سمیت 21 افرادسوارتھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی تھی۔