• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

Oct 20, 2021

سڈنی (نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی ہے ۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
نیوساو¿تھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔