ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم انسپکٹر الله دتہ نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے 1 کس قتل کا مجرم اشتہاری محمد عمران ولد محمد بشیر قوم مسلم شیخ سکنہ 113/9ایل مقدمہ نمبر 452/21 بجرم 302 ت پ میں گرفتار کیا ،1 کس ریکارڈی و بدمعاش ٹاپ 10 گلریز ولدقربان قوم راجپوت سکنہ 185/9ایل کوگرفتار کرکے اسلحہ ناجائز برآمد کرکے مقدمہ نمبر 582/21 بجرم 13(2)الف درج کیااور ملزم ارشد ولد صدیق قوم جٹ سکنہ 139/9ایل سے پسٹل 30 بور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ نمبر 583/21 بجرم 13(2)الف درج کرکے پابند سلاسل کر دیا