کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءمیں منشیات رکھنے کے جرم میں 9بچوں کی ماں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس 55سالہ خاتون کا نام ہیرون جلمانی ہے جسے جنوری 2018ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے 113.9گرام میتھامفیٹامین (Methamphetamine)برآمد کی تھی۔
ملائیشیاءکی ریاست صباح میں تواﺅ ہائی کورٹ کے جج علوی عبدالوہاب نے ہیرون کو 15اکتوبر کو سزا سنائی۔ ہیرون مقامی مارکیٹ میں مچھلی فروخت کرتی تھی۔ ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد ایک خاتون پولیس آفیسر ہیرون کو کمرہ عدالت سے باہر لیجا رہی ہوتی ہے۔
45سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ہیرون بری طرح رو رہی ہوتی ہے اور مدد کی فریاد کر رہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیاءکے قانون کے تحت 50گرام سے زائد منشیات رکھنے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔ دنیا میں اب چند ممالک ہی رہ گئے ہیں جہاں منشیات رکھنے کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے۔ ان میں ملائیشیائ، چین، ایران، سعودی عرب، ویت نام اور سنگاپور شامل ہیں۔
منشیات رکھنے کے جرم میں 9بچوں کی ماں کو سزائے موت سنا دی گئی
