شیخوپورہ ڈیرہ ملاسنگھ سرگودھا روڑ پر تیزرفتار ڈمپر بے قابو ہو کر الٹ گیاحادثے میں ڈمپر میں سوار 3 افراد زخمی ہو گئے رسیکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر میں پھنسے ہوئے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو بحفاظت باہر نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا اطلاع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گیا جس سے ڈمپر میں سوار ڈرائیور سمیت 2 افراد ڈمپر کے اندر پھنس گئے اور شدید زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے پھنسے افراد کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نہایت احتیاط کے ساتھ بحفاظت باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا-
آصف علی شیخوپورہ