• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آریان خان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ’ اننیا پانڈے ‘ کا نام تحقیقات میں کس طرح شامل ہوا اور گھر سے کیا چیز قبضے میں لی گئی ؟ جانئے

Oct 22, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)آریان خان کی خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز نارکوٹک کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شاہ ر خان کی رہائشگا ہ ’منت ‘اور چنکی پانڈے کی بیٹی ’ اننیا پانڈے‘ کے گھر چھاپہ مارا جس دوران اداکارہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لیا گیا اور انہیں تفتیش کیلئے دفتر طلب کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طلبی کے بعد اداکارہ کو ایک مرتبہ پھر سے آج این سی بی نے منشیات کیس کی تحقیقات میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ان سے دو گھنٹے تک بات چیت کی گئی ۔گزشتہ روز اننیا پانڈے اپنے والد چنکی پانڈے کے ہمراہ این سی بی کے دفتر آئیں ، اداکارہ کا نام منشیات کیس میں گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے برآمد ہونے والی واٹس ایپ چیٹ میں سامنے آیا ہے۔
این سی بی کے افسر کا کہناتھا کہ اننیا پانڈے کو سوالات کیلئے بلایا جارہاہے جس یہ کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ ملزم ہیں ، اننیا پانڈے اور آریان خان ماضی میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے ہیں ۔
آریان خان ،منمن اور ارباز مرچنٹ کے وکلاءنے درخواست ضمانت ممبئی ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے جسے 26 اکتوبر سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیاہے ۔یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ نئی اداکارہ کے ساتھ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ کو بھی عدالت میں جمع کروایا گیاہے ، یہ چیٹ منشیات سے متعلق ہے ، لیکن ابھی تک اس نئی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے ۔